افغانستان میں افیون کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ

Opium

Opium

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں افیون کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، سب سے زیادہ افیون صوبہ ہلمند میں کاشت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پہلی بار دو لاکھ ہیکٹر رقبے پر پوست کاشت کی گئی ہے جو گزشتہ سال سے چھتیس فیصد زیادہ ہے۔ کاشت میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر افیون کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فصل تیار ہوئی تو افیون کی پیداوار عالمی مانگ سے بھی بڑھ جائے گی۔

افیون کی زیادہ تر کاشت افغان صوبہ ہلمند میں کی گئی ہے جہاں سے برطانوی فوج انخلا کی تیاری کر رہی ہے۔ پوری دنیا کی افیون کا نوے فیصد افغانستان میں پیدا ہوتا ہے۔