افغانستان(جیوڈیسک) افغانستان سے فائر کئے گئے 60 مارٹر گولے پاکستانی سرحدی علاقے انگوراڈہ میں آگرے، پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی سمت سے 60 مارٹر گولے فائر کئے گئے جو پاکستانی سرحدی علاقے انگوراڈہ میں گرے۔ دس مارٹر گولے انگوراڈہ بازار میں جبکہ پچاس بازار کے اطراف میں گرے۔
بازار میں مارٹر گولے گرنے سے دس دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ انگور اڈہ بازار کے اطراف میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے مارٹر گولے گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔