راولپنڈی (جیوڈیسک) افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہلکارشہید بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ ڈانڈی کچھ پرحملہ کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔