افغان طالبان کا جلد مذاکرات کی میز پر آنے کا کوئی امکان نہیں: اوباما

 Obama

Obama

شیما (جیوڈیسک) جاپان کے شہر شیما میں جی سیون سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جمہوری حکومت کی مضبوطی امریکہ کا مشن ہے اور افغانستان کا بہتر مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان افغانستان پر دوبارہ قابض نہیں ہو سکیں گے اور ان کے پاس اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے جمہوری نظام کا حصہ بن جائیں۔