جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی قونصل خانوں کے قریب 2 بم دھماکے ہوئے ہیں۔ بم دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں دھماکے بھارتی اور پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہوئے جن سے عمارتوں کے شیشے اور دروازےتباہ ہوگئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں قریب کھڑی 8 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعدعلاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں، دھماکوں میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جب کہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔