کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدرڈاکٹر اشرف غنی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور قیامِ امن کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔
انھوں نے جنوبی صوبے قندھار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان سے اس مسئلے کوتسلیم کروایاہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماًاورگزشتہ14 برس سے خصوصاً پاکستان افغانستان سے ایک غیراعلانیہ جنگ میں مصروف ہے۔