افغان امریکا سیکیورٹی معاہدہ،کابل میں شہریوں کا احتجاج

Protests

Protests

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ معاہدے کے تحت امریکی فوج 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے دوران افغان شہریوں نے امریکا سے کیے جانے والے سیکورٹی معاہدے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکا کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا ہے۔

کیونکہ اگر امریکا مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے افغانستان فوری طور پر چھوڑ دینا چاہئے، لیکن اس معاہدے کے ذریعے وہ افغانستان پر قانونی طور پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ معاہدے کے تحت 10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔