افغانستان (جیوڈیسک) اور پاکستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر میں موجود ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام کی صورتحال پر اجلاس کیلئے دوحہ پہنچ گئے. قطر میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں تاہم افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر میں موجود ہیں اور یہ ڈیڈلاک کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے اعتراض کے بعد قطر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے متنازعہ تختی کو ہٹا دیا۔
امریکی محکمہ خا رجہ کی ترجمان جین ساکی نے ذرائع بریفنگ میں کہا طالبان سے مذاکرات شروع نہیں ہو ئے لیکن جب بھی ہوئے تو قیدیوں کے تبادلے سمیت کئی امور پر گفتگو ہوگی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی قطر پہنچ چکے ہیں۔ وہ شام کی صورتحال پرہونے والیفرینڈز آف سیریا اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جان کیری طالبان سے ملاقات نہیں کریں گے۔ طالبان سے ملاقات اور مذاکرات جیمز ڈوبنز کریں گے۔