شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغان علاقے سے آج ایک مرتبہ پھر تیئس گولے فائر کیے گئے، تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ شمالی وزیرستان سے متصل افغان علاقے سے تیئس مارٹر گولے فائر کیے گئے جو غلام خان اور باغی دار کے علاقوں میں گرے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر یہ گولے آکر گرے وہ غیر آباد علاقہ ہے جس کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس قبل گزشتہ مہینے 29 مارچ کو بھی افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں چھ مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔