افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکا،12 افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا اور غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا سڑک کے کنارے نصب بم سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی ۱فغانستان کے صوبے پکتیکا میں جمعرات کی صبح افغان وقت کے مطابق گیارہ بچے ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں آخری اطلاعات آنے تک بارہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا جس کا نشانہ اسکول بس بنی۔
دریں اثنا پکتیکا کے گورنر الیاس وحدت کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وین میں سوار تمام بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں سے سات ایک دینی مدرسے کے طالب علم تھے۔