افغانستان نے فلسطین کو سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے فلسطین کوکابل میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدراتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا۔

کہ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابوعلی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی تھی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا ہے۔

حامد کرزئی نے افغانستان اور فلسطین کے باہمی تعلقات کو اہم قرار دیا۔ ابو علی نے بھی افغان عوام کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے مالی امداد بھیجے جانے اور ان کی نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امداد سے افغان عوام کے قلبی احساس کی عکاسی ہوتی ہے۔