افغانستان : مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن‘ متعدد طالبان مارنے کا دعویٰ

Afghanistan Forces Operations

Afghanistan Forces Operations

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مختلف حصوں میں افغان سکیورٹی فورسز نے متعدد طالبان کو مارنے اور کئی ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا۔

ترجمان صوبائی حکومت نے میڈیا کو بتایا یہ کارروائی ایک اطلاع پر کی گئی جس میں کہا گیا طالبان کا ایک گروپ ہلمند کے مضافاتی علاقے میں حملے اور سڑکوں پر بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کررہا ہے۔

تازہ دم دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا۔ جس نے کارروائی کرتے ہوئے جنگجوئوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے۔ہرات، اورزگان اور مضافاتی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ آزاد ذرائع سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔