افغانستان کے پروان قید خانے سے مزید کچھ قیدی پاکستان منتقل

Afghanistan

Afghanistan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے افغانستان کے پروان قید خانے سے مزید کچھ قیدیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔

پینٹاگون کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نزدیک موجود فوجی اڈے کے قریب واقع پروان فوجی جیل سے امریکا نے مزید 9 قیدی پاکستان منتقل کردیئے ہیں۔

اس ہفتے دو قیدیوں کو یمن بھی منتقل کیا گیا ہے۔ اب تقریباً 30 قیدی افغانستان میں امریکا کی پروان جیل میں موجود ہیں۔