افغانستان میں قیام امن، پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا : ڈیوڈ کیمرون

David Cameron

David Cameron

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، خطے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے دورے کے بعد برطانوی ایوان زیریں میں تقریر کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا خطے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

افغان امن مذاکرات کے حوالے سے ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا افغانوں کو اپنے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے سفارتی اور سیاسی امداد دینا ہو گی۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششوں کیساتھ افغان فوج کو تربیت دینا ہو گی۔

برطانوی اور غیر ملکی فوجوں نے افغانستان کو دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روک دیا ہے۔ افغان فوج اور پولیس اپنے ملک کی حفاظت کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کیمرون نے کہا دو ہزار چودہ کے بعد برطانوی فوج افغان فوج کی تربیت کے لئے موجود رہے گی۔