افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتے ہیں: وزیراعظم

PM

PM

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔