افغانستان: پولیس کا مچھلیاں پکڑنے کیلئے دریا میں راکٹ فائر، 6 بچے جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ بغلان میں پولیس نے مچھلیاں پکڑنے کے لیے دریا میں راکٹ فائر کیا جس سے پاس کھیلتے چھ بچے جاں بحق ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے دریا میں فائر کیا گیا یہ راکٹ اس جگہ جا گرا جہاں بچے تیراکی کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے چودہ برس کے درمیان تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے اس واقعے میں ملوث آٹھ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان اہلکاروں کو فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔