کابل (جیوڈیسک) صوبہ قندھار کے ضلع میووند میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے طالبان جنگجوؤں کو خود کش حملہ آور کی مدد بھی حاصل تھی۔
طالبان کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس حکام کے مطابق سب سے پہلے خودکش حملہ آور نے ہیڈ کوارٹر کے دروازے پر اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا۔ خودکش حملہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔
جس کے بعد مسلح طالبان نے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان میں دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔