افغانستان میں 2 بم دھماکے‘ 7 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

Blast

Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل پولیس کے سربراہ برائے کریمینل انویسٹی گیشن جنرل محمد فرید افضل نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کابل کے شمال میں فورڈ رینجر ٹرک میں نصب بم اچانک پھٹ گیا۔

4 پولیس اہلکار اور 2 شہری‘ صوبہ بغلان میں پولیس کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ 3 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2 زخمی ہوئے۔ کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔