کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ پروان میں پولیس کمانڈر پر حملہ کیا گیا۔ پروان پولیس کے سربراہ زمان ماموزئی کے مطابق حملے میں کمانڈر بھی زخمی ہو گٗے انہوں نے کہا حملہ آور نے خود کو بازار میں اس وقت اڑایا جب وہاں خریداروں کا ہجوم تھا۔
انہوں نے کہا حملے میں نو شہری ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس کمانڈر اور ایک اہلکار شامل ہیں۔ طالبان نے مقامی میڈیا کو بھیجے گئے ایک ای میل پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔