کابل (جیوڈیسک) جنوبی افغانستان میں پولیس اہلکار نے 10 ساتھی اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ افغان صوبہ ارزوگان میں افغان پولیس اہلکار نے طالبان کے ساتھ مل کر اپنے 10 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حکام کے مطابق پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور اشیاء کھلائی، بعد میں سب کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی۔ تاہم اس سے پہلے بھی سترہ جنوری کو ایسے ہی ایک واقعے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔