کابل (جیوڈیسک) افغان حکومتی عہدیداروں نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی اس ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستان میں گیارہ مئی کے پارلیمانی انتخابات اور اس کے نتیجے میں میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ صدر کرزئی کا پہلا دورہ ہو گا۔
کچھ عرصے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات تنا کا شکار ہیں۔ سرحدی خلاف ورزیوں کے علاوہ طالبان سے مذاکرات کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ صدر کرزئی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کا سبب بنے گا