کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے عدالتی نظام میں اصلاحات کی غرض سے کم سے کم ایک سو بیس ججوں کو برطرف کر دیا ہے۔
ادھر افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ صوبہ بغلان کے گورنر عبدالستار یاریز نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا۔
اس موقع پر جھڑپوں میں پندرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔فغانستان کے صوبہ لوگر میں سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 10 شدت پسند مارے گئے۔