افغان صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Hamid Karzai

Hamid Karzai

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پرایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، حامد کرزئی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی کو وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے استقبال کیا۔افغان صدر کی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ان کو 21 توپوں کی سلامی دی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔

افغان کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام پر مشتمل وفد بھی حامد کرزئی کے ہمراہ موجود ہے، دورے کے دوران افغان صدر ملک کے اعلی حکومتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال گے، ملک میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کے بعد افغان صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔