نئی دلی افغان صدرحامد کرزئی نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں ہتھیاروں کے سمجھوتے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ افغان صدرتین روزہ سرکاری دورے پرنئی دہلی پہنچے جہاں انھوں نے بھارتی صدرپرناب مکھرجی اوروزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔
صدرکرزئی کے ترجمان کے مطابق افغان صدرنے بھارتی رہنماوں سے ہتھیاروں کی فراہمی کے سمجھوتے پربات چیت کی ہے۔امریکی اورنیٹوافواج کے2014میں خطے سے جانے کے بعد افغان فوج کوسیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالنی ہیں جس کے لیے 2011کے اسٹریٹجک معاہدے کے تحت بھارت افغان فوجیوں کی محدودپیمانے پرتربیت کررہاہے۔