افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہو گا

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے منصب صدارت پر کون براجمان ہوگا عبداللہ عبداللہ یا اشرف غنی، افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے نتائج کا اعلان آج ہو گا۔ افغانستان میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

افغان صدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان سے قبل ہی دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ہفتے کو اشرف غنی نے اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کے امکان کو یکسر مسترد کردیا تو اتوار کو عبداللہ عبداللہ نے کسی بھی دھاندلی کی صورت میں نتائج کو قبول نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔