کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے الزامات کی حمایت میں ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔
انھوں نے اس مبینہ دھاندلی کا ذمہ دار انتظامیہ اور انتخابی کمیشن کو قرار دیا۔ انھوں نے صدارتی محل تک مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔