افغان صدارتی انتخابات:امریکا کا بے ضابطگیوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ

USA

USA

کابل (جیوڈیسک) اشرف غنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل کرکے افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ کابل میں الیکشن کمیشن کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے افغانستان کے صدر منتخب ہوگئے۔

جبکہ ان کے مد مقابل عبدا للہ عبدا للہ نے 43 فی صد ووٹ حاصل کیے، عبد اللہ، عبداللہ کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، دوسری جانب امریکا نے بھی صدارتی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا مکمل جائزہ لینے کا مطالبہ کرد یا ہے۔