افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل، عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور اب تک کے نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ 44.4 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اشرف غنی گیارہ فیصد ووٹوں کی کمی سے 32.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر اور زلمے رسول 10.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا اور اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو پہلے 2 امیدواروں کیلئے دوبارہ پولنگ ہو گی۔