کابل (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے ننگرہار میں خودکش کار بم حملے میں 10 افراد مارے گئے جبکہ 23 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حملے کا ہدف صوبہ نازیان میں قبائلی عمائدین تھے جو کہ شدت پسندوں کے خلاف مقامی ملیشیا فورس بنا رہے تھے۔
ننگرہار صوبے میں حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں کی آپس میں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔ اس صوبے میں شدت پسند گروہ داعش کے جنگجو متحرک ہیں۔