افغانستان: صوبہ ہرات میں طالبان کا حملہ،14 افغان فوجی ہلاک

Taliban Attack

Taliban Attack

ہرات (جیوڈیسک) افغان صوبے ہرات میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب کی گئی اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے21 فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔

صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق، گزشتہ رات طالبان نے دو فوجی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے بعد حفاظتی دستوں اور حملہ آوروں کے مابین6 گھنٹے تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری طرف وزارت دفاع نے اس حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد 10 بتائی ہے۔