افغانستان: صوبائی کونسل کے انتخابی امیدوار اغوا

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان حکام نے کہا ہے کہ مسلح طالبان نے صوبائی کونسل کے لیے ہونے والے انتخابات کے امیدوار اور ان کے قافلے کے سات ارکان کو اغوا کر لیا ہے۔ گورنر عبدالجبار حق بین نے پیر کو بتایا کہ امیدوار حسین نظاری اور ان کے سات ساتھیوں کو رات میں اغوا کر کے صوبہ سر پل لے گئے۔

یہ صوبائی دارالحکومت میں ایک ٹیکسی میں سفر کر رہے تھے اور ان کے ساتھ کوئی سیکورٹی نہ تھی۔گونر نے بتایا کہ علاقے کے عمائدین نظاری اور دیگر کو چھڑانے کے لیے طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

افغانستان میں صدر حامد کرزئی کے جانشین کے چنا کے لیے ہفتے کو انتخابات ہوں گے اور اسی دن صوبائی کونسل کے ارکان کا انتخاب بھی ہوگا۔ طالبان پانچ اپریل کو ہونے والے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے تمام تر طاقت کے استعمال اور پولنگ اسٹیشنز پر حملے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔