کابل (جیوڈیسک) شمالی افغانستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک افراد کی تعداد سے 127 ہوگئی ہے ، مقامی حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے نتیجے میں درجنوں دیہات تباہ ہوئے۔
اور 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں،افغان نیشنل آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دور دراز کے علاقوں میں پھنسے افراد کو بچانے میں مصروف ہے جوزجان کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ ہے متاثرہ افغان علاقوں میں پینے کے صاف پانی، خوراک اور ادویہ کی فوری ضرورت ہے۔