مزار شریف (جیوڈیسک) افغانستان میں مبینہ طالبان حملے میں غیر ملکی این جی او کیلئے کام کرنے والے 6 کارکن ہلاک ہو گئے۔
فرانس کے ایک فلاحی ادارے ایکٹڈ کیلئے خدمات سر انجام دینے والے 6 مقامی کارکنان کو صوبہ فریاب کے ضلع پشتون کوٹ میں کار سے اتار کر گو لیاں ماری گئیں۔ ایکٹڈ نے اپنے بیان میں 6 ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حملے میں ایک ملازم زخمی بھی ہوا۔ رپوٹ کے مطابق یہ ادارہ 1993 میں قا ئم کیا گیا اور افغانستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک میں تعمیراتی پروجیکٹس پر کام کر تا ہے۔