افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 انتخابی ملازمین سمیت 11 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دس انتخابی ملازمین سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبہ Samangan میں الیکشن کمیشن کے ملازمین کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔ واقعے میں چار خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بائیس جولائی کو ہوگا۔