کابل (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے تشدد کے سبب افغانستان میں سکولوں اور ہسپتالوں کو خطرہ ہے۔ 2015ء میں 257 واقعات ہوئے۔
2014ء میں 130 ریکارڈ کئے گئے۔ ڈاکٹر، نرسوں اور ٹیچرز کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
بان کی مون کے خصوصی نمائندے نکلوس ہسیم نے کہا فریقین تعلیمی اور طبی اداروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ 2015ء میں 369 سکول بند، 1,39000 طلباء اور 600 اساتذہ متاثر ہوئے۔