واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی افواج کو حکم دیا ہے کہ افغانستان سے سیکورٹی معاہدہ نہ ہوسکا تو سارے امریکی فوجی سال کے آخر تک واپس آجائیں،انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کرکے اس فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔
وائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر اوبامانے افغانستان سے سیکورٹی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی فوجیوں کو سال کے آخر تک مکمل انخلا کاحکم دے دیا ہے۔ سیکورٹی معاہدہ ہونے کی صورت میں کچھ امریکی فوجی اس سال کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔
امریکی صدر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد نئے صدر سیکورٹی معاہدے پر دستخط کردیں گے۔