افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں فوجی اڈے کے دفاع میں ناکامی پر دو امریکی جریلوں کی ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کیا ہے۔ دونوں جنرلوں پر الزام تھا کہ وہ دو ہزار بارہ میں امریکی فوجی اڈے کی حفاظت میں ناکام رہے۔
غیرملکی ذرائع نے امریکی میرین کور کے کمانڈنٹ جنرل جیمز ایموس کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے چار ماہ کی تحقیقات کے نتیجے میں کاروائی کرتے ہوئے جنوب مغربی افغانستان میں بیسٹن کیمپ کی حفاظت میں ناکامی پر دو ٹو اسٹار جنرلز کو جبری طور پر ریٹائر کر دیا ہے۔
فوجی اڈے پر ستمبر دو ہزار بارہ میں طالبان کے حملے میں دو امریکی میرین ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے جبکہ چھ امریکی جنگی طیارے تباہ اور متعدد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔