کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 32 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی آپریشن میں داعش کے 15 حامی مارے گئے، فورسز نے اسلحہ کی بڑی تعداد اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا۔ صوبہ قندوز کے ضلع میں دشت آرچی میں فورسز سے جھڑپوں کے دوران 17 طالبان ہلاک اور20 دیگر زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا طالبان نے داعش کے اس خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو طالبان کمانڈر ملا نیک محمد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ طالبان نے صوبہ پاروان میں خودکش دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی، حملے میں پولیس کمانڈر سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔