افغانستان: سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن 30 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

Afghan Security Forces

Afghan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 30 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قندوز‘ بغلان‘ تاشکر‘ کنڑ‘ زابل‘ خوست‘ ننگرہار‘ ہلمند‘ قندھار اور اورزگان صوبہ مشترکہ آپریشن کئے جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک‘ 28 زخمی اور 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔