کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے داعش سے تعلق رکھنے والے چوالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران اٹھارہ شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے پولیس چیف اور افغان نیشنل آرمی کے جنرل نے شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق اچن ضلع میں باغیوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔