کابل (جیوڈیسک) افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان نیشنل سیکورٹی فورسز افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائی کی۔
سیکورٹی فورسز کی چوبیس گھنٹے کی کارروائی میں چوہتر طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ انچاس زخمی اور گیارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی میں کئی بموں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ وزارت داخلہ نے کہا طالبان کو سب سے زیادہ ہلاکتیں قندھار ، فرح، اور ہلمند میں ہوئی ہیں۔