کابل (جیوڈیسک) افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی اور فضائی کاروائیاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ پکتیکا، ننگرہار، ارزگان، قندھار اور غزنی میں کی گئیں۔ صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں القاعدہ کے 14 دہشتگرد مارے گئے۔
مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع کوٹ میں داعش کے 19 جنگجو ہلاک کردیئے گئے۔ ارزگان میں ہونے والے آپریشن کے دوران 10 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع میووند میں آپریشن کے دوران 9 شدت پسند ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوئے جبکہ غزنی اور فرح صوبے میں آپریشنز کے دوران 2 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔