کابل (جیوڈیسک) افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں3 کمانڈروں سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ ہلمند کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
افغان میڈیا کے مطابق وزرت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں افغان فوج، پولیس اور انٹیلی جنس نے مشترکہ آپریشن کئے۔
آپریشن کے دوران 3 عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے مختلف قسم کا اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بغلان کے ضلع ڈنڈے غوری میں عسکریت پسندوں کے دھماکہ خیز مواد کے ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب افغان آرمی نے صوبہ میدان وردک میں کاروائی کر کے تعمیراتی کمپنی کے 15مزدوروں کو طالبان کی قید سے بازیاب کرا لیا۔