کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ۔ یہ لڑائی گزشتہ رات اُس وقت شروع ہوئی جب طالبان جنگجؤوں نے ائیر پورٹ کے کمپلیکس پر پر دھاوا بول دیا۔ افغان حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا کمپلیکس امریکی ، نیٹو اور افغان فوجیوں کے زیر استعمال ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس لڑائی میں 22 افغان فوجی مارے گئے جبکہ سات جنگجؤ بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے ائیر پورٹ میں داخل ہونے کے لیے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔