کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 48 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 3 ہلاک ہو گئے جبکہ صوبہ قندوز میں مربوط خودکش حملوں اور جھڑپ میںدو اہلکار زخمی ہو اور پانچ بمبار مارے گئے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے لوگر، غزنی، خوست، قندوز، بدخشاں، اورزگان، پکتیا، پکتیکا، ہلمند، کپیسا اور ہلمند صوبوں میں کارروائیاں کیں۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
کارروائی میں 4 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبہ لوگر میں تین طالبان اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ ایک بارودی سرنگ نصب کر رہے تھے۔