جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو پکڑ کر دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ جلال آباد افغان پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور جلال آباد میں کرکٹ میچ کے تماشائیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا کہ پولیس اور خفیہ اہلکاروں نے اسے دھر لیا۔
خودکش حملہ آور کے پاس سے ایک بندوق بھی برآمد ہوئی۔ خودکش حملہ آور کے ہاتھ پاں باندھ کر اس کے جسم سے خودکش جیکٹ اتاری گئی اور بعد میں اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ افغان پولیس حکام نے خودکش حملہ آور کے پاکستانی ہونے کا الزام لگایا ہے۔