کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نیٹو فورسز نے سیکیورٹی ذمہ داریاں افغان فورسز کے حوالے کر دی ہیں ،اس موقع پر افغان رکن پارلیمنٹ کے قافلے پر بم حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نیٹو سے افغان فورسز کو دینے کی تقریب کابل میں ہوئی، تقریب میں صدر حامد کرزئی اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل راس موسین سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر حامد کرزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے افغانستان کی سیکیورٹی نیٹو کی جگہ افغان فوج سنبھالے گی۔آج صوبہ قندھار،ننگرہار،خوست اور پکتیکا کے پچانوے اضلاع کی سیکیورٹی افغان فورسز کے حوالے کی گئی ہے۔ تقریب سے چند کلومیٹر دورافغان رکن پارلیمنٹ محمد محقق کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔