کابل (جیوڈیسک) یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر افغانستان فٹبال ٹیم کی ترقی کے لیے ان کے ملک پہنچ گئے۔ یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے کابل کے افغان نیشنل سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میزبان ٹیم سے ملاقات کی اور نیپال میں ہونے والے سائوتھ ایشین فٹبال ایونٹ میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا۔
مائیکل پلاٹینی نے سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر سابقہ پرانی یادیں بھی تازہ کیں۔ اس کے بعد پریس کانفرنس میں یوئیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے لیے وہ افغانستان ٹیم کی ہر ممکن مدد کریں گے۔