افغانستان میں صورتحال کی بہتری، علاقائی امن کے لیے انتہائی اہم ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

General Qamar Bajwa

General Qamar Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغان امن و مفاہمتی عمل اور جیواسٹریٹیجک ماحول پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور افغان مصالحتی عمل بھی زیرِ غور آیا۔

سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں دیرپا امن انتہائی ضروری ہے، تمام رکاوٹوں کے با وجود ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں صورتحا ل کی بہتری ، علاقائی امن کےلیے انتہائی اہم ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لیے کام کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

سینٹ کام چیف ، جنرل جوزف ووٹیل نے خطےمیں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی اقدامات قابل تحسین ہیں۔