کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی صورت حال پر چار ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جلد براہ راست امن مذاکرات کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں امن مذاکرات کے مراحل اور اقدامات پر روڈ میپ بھی تشکیل دے دیا گیا۔چار ملکی رابطہ گروپ نے تمام طالبان گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن مذاکرات میں حصہ لیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فروری کے آخر میں براہ ِراست مذاکرات کا امکان ہے۔چار ملکی رابطہ گروپ کا آئندہ اجلاس 23فروری کو کابل میں ہوگا۔